]کرپشن اور احتساب دونوں گالی بن چکی ہے،فائق شاہ

پانامہ کا کچھ ہوا اور نہ پراپرٹی لیکس کا ھوگا، اشرافیہ نے ملک کو مفت کا مال سمجھا ہواہے ،گفتگو

پیر 20 مئی 2024 18:15

-ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2024ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے ان لائن عوامی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور احتساب ایک گالی بن چکی ہے، ایک طبقہ احتساب کا محض جھانسہ دے رہا اور دوسرا کرپشن کے نشانات مٹا کر آگے نکل جاتا ہے، سزا و جزا کا کوئی تصور نہیں، قانون و انصاف بے بس نظر آتے ہیں، ایسا طاقت اور اقتدار کے ذریعے کیا جاتا ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو اتنا کمزور کر دیا گیا ہے کہ کوئی کچھ نہیں کر سکتا، قانون و آئین کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں، صرف عوام فیصلہ کر لیں تو محاسبہ ھو سکتا ھے، امن ترقی پارٹی عوام کے ذریعے حساب لے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معیشت کو آئی ایم ایف کے پلے باندھ دیا گیا ہے، خود کچھ نہیں کرنا قرض لے کر قوم پر ڈال کر کرپشن کی جاتی ہے، جس کا حل امن ترقی پارٹی نے پیش کیا ہے کہ ایک مشترکہ بورڈ برائے حکمت و ایمانداری بنایا جائے جس میں ادارے اور عوامی طبقات شامل ھوں جو درست احتساب اور فیصلے کریں، اقتدار کی دوڑ ختم ہو جائے، انہوں نے کہا کہ پیدوار، برآمدات اور سرمایہ کاری پر توجہ نہ دی گئی تو قرضوں سے بڑی تباہی آئے گی، انہوں نے کہا کہ سیاست اور عدالت کی لڑائی جیت کسی کی نہیں ھوگی، کرغزستان میں ھزاروں طلباء کے مسائل پر حکومت پاکستان کو تمام اقدامات کرنے ھوں گے ان کے تعلیمی سال اور جان ومال کی حفاظت ھو، محمد فائق شاہ نے کہا کہ ملک میں قیادت کا بحران ھے نوجوان اور باصلاحیت افراد آگے آئیں امن ترقی پارٹی کا دست و بازو بنیں نوازوں، عمرانوں، زرداروں اور موروثی سیاست دانوں کے چنگل سے نکلیں آپ اپنی قیادت کریں، امن ترقی پارٹی کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے، جو پاکستان کو فلاحی اور جمہوری ریاست بنانے اور عوامی اختیار اور انصاف کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، روز نوجوان اس قافلے میں شامل ھو رہے ہیں، اس عظیم مشن سے پاکستان کو عظیم تر بنائیں انہوں نے کہا کہ نہ پانامہ کا فیصلہ ھوا اور نہ پراپرٹی لیکس کا ھوگا نظام انصاف اشرافیہ نے اپنے اختیار میں رکھا ھوا ھے، بہتی گنگا میں سب نے ھاتھ دوئے ہیں اس لیے کوئی فیصلہ متوقع نہیں ہی

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں