کامیاب جوان پاکستان پروگرام کے حوالے سے فٹبالرز کے دوروزہ ٹرائلز اورڈویژنل سپورٹس گراونڈ میں تربیتی سیشن اختتام پذیر ہو گیا

بدھ 26 جنوری 2022 20:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) کامیاب جوان پاکستان پروگرام کے حوالے سے فٹبالرز کے دوروزہ ٹرائلز اورڈویژنل سپورٹس گراونڈ میں تربیتی سیشن اختتام پذیر ہو گیا۔پہلے مرحلے میں ساڑھے تین سو سے زائدفٹبالرز نے حصہ لیا،مقامی ہیڈ کوچ رانا باقرعلی کوچزعارف محمود،افضل نیازی(خانیوال)،محمد عادل(خیرپورٹامیوالی)،محمدشاہد،محمدفیصل(بہاولپور)،اشفاق احمد(ساہیوال)،انتظارعلی(دنیا پور) نے 80کھلاڑیوں کادوسرے مرحلے کے لئے انتخاب کیا۔

فائنل ٹرائلز اور تربیتی سیشن کی نگرانی انٹرنیشنل کوچز ہیڈکوچ کیرل(بیلجئیم)اسسٹنٹ کوچ ڈینرل(بیلجئیم) اسسٹنٹ کوچ مارک(یوکی)نے کی۔کوچز نے فٹبالرز کو کھیل کے متعلق مختلف ٹپس دیں۔تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں ہیڈ کوچ کیرل اور کوآرڈینیٹر میاں جاوید قریشی نے کہا کہ کامیاب جوان پاکستان پراگرام وزیراعظم پاکستان کا احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ ابھر کے سامنے آئے گا بلکہ فٹبالرز کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلینٹ خود بولتا ہے ہیرے کو چننا،کارآمدبنانا اورتراشنا کوچز اور آفیشلز کا کام ہے۔انہوں نے کہ ورکشاپ میں بڑے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں ان میں آگے بڑھنے کا جزبہ بھی موجود ہیں۔اگرصحیح معنوں میں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منواسکتے ہیں۔علاوہ ازیں بین الاقوامی کوچز نے ڈی ایف اے ملتان کے صدرمیاں جاویدقریشی سے ملاقات میں کہا کہ ملتان ایک خوبصورت اورتاریخی شہر ہے یہاں کے باسیوں کی زبان میں مٹھاس اور ان کا برتاو دیکھ کر بے حدمسرت ہوئی۔یہاں سے اچھی یادیں لے کرروانہ ہورہے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں