مریدکے،شہر کے نجی سکولوں میں طلبہ پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا

جمعہ 14 نومبر 2014 21:41

مریدکے(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء)شہر کے نجی سکولوں میں طلبہ پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔ فیسوں کی ادائیگی میں تاخیر، انتظامیہ کے ناجائز مطالبات کی عدم منظوری پر معصوم بچے جابرانہ تشدد کا نشانہ بنے لگے۔ ہوم ورک نہ کرنے پر دو طلبہ کو مار مار کر ادھموا کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مریدکے ٹاوٴن کے لٹل سکالرز سکول کے پرنسپل نے ہوم ورک نہ کرنے پر دوسری جماعت کے طالب علم فیضان کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا اور شکائت پر والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

نہر کنارے واقع دینی مدرسے کے استاد نے شاگرد کا بازو توڑ ڈالا جبکہ رحمان پورہ کے نجی سکول کے پرنسپل نے چھٹی جماعت کے طالب علم عبدالرحمان کا جسم زخموں سے بھر دیا۔ شہر کے نجی سکولوں میں فیسوں کی ادائیگی میں تاخیر اور سکول انتظامیہ کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہ کرنے پر بچوں کی جسمانی سزا میں اضافہ کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جس سے والدین سخت پریشان ہیں۔ والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر انسانی سلوک کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں