مریدکے،جی ٹی روڈ موٹر وے انٹر چینج کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے منوں آباد کے رہائشی نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 8 اپریل 2024 19:20

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) جی ٹی روڈ موٹر وے انٹر چینج کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے منوں آباد کے رہائشی نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ورثاء نے مقتول کی نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کراتے ہوئے ٹریفک بحال کر ادی۔

مقتول چند روز قبل ہی مقدمہ قتل میں ضمانت پر رہا ہو کر رآیا تھا اور عید کے بعد اس کی شادی تھی۔بتایا گیا ہے کہ منوں آباد کے رہائشی نواز مستری کا جواں سال بیٹا گوہر نواز کچہری سے پیشہ بھگت کر گھر واپس آ رہا تھا کہ مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے موٹر وے انٹر چینج کے قریب اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقتول کے ورثاء نے جی ٹی روڈ منوں آباد پر نعش رکھ کر احتجاج شروع کر دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ٹریفک کی بندش کے باعث روزہ دار مسافر شدید پریشانی کا شکار ہو ئے تاہم مریدکے اور فیروزوالہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا۔ ٹریفک بحال ہونے پر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول گوہر چند روز قبل ہی ایک مقدمہ قتل میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا اور فیروزوالہ کچہری سے پیشی بھگت کر گھر واپس آ رہا تھا۔ مقتول کی عید کے بعد شادی تھی۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں