معروف عالم دین مولانا معاویہ ساجد کے چھوٹے بھائی کو اغوا ء کے بعد قتل کر کے لاش پولیس اسٹیشن کے عقب میں پھینک دی گئی

اتوار 21 اپریل 2024 21:45

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) نامعلوم افراد نے معروف عالم دین مولانا معاویہ ساجد کے چھوٹے بھائی کو اغوا ء کرکے پھندا دے کر قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں بند کرکے تھانہ سٹی مریدکے کے عقب میں پھینک دی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے تھانہ سٹی مریدکے کے ساتھ رہائش پذیر ممتاز عالم دین مولانا معاویہ ساجد کا چھوٹا بھائی مولانا طلحہ ساجد گزشتہ رات مندر والا سکول کے قریب اپنی الیکٹریشن کی دکان بند کرنے کے بعد گھر نہ پہنچا جس پر گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی اور بعد ازاں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

مقدمے کے اندراج کے چند گھنٹے بعد مولانا طلحہ ساجد کی بوری بند لاش تھانہ سٹی کے عقب میں واقعہ راجباہ سے مل گئی جبکہ ان کی موٹر سائکل تھانہ سٹی کی گلی سے ملی ۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس کی جیو فینسنگ ٹیم نے اہم شواہد حاصل کرکے پولیس کو فراہم کردیئے ہیں ۔پولیس کے مطابق مولانا طلحہ ساجد کو مبینہ طور پر پھندا دے کر قتل کیا گیا اور اس کے بعد لاش بوری میں بند کرکے پھینکی گئی ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں