مریدکے،50سالہ شخص مبینہ اغوا کے بعدتشدد سے جاں بحق

ہفتہ 6 اپریل 2024 19:34

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) نواحی گائوں ماڑی کلاں میں 50سالہ شخص کو مبینہ اغوا کے بعدتشدد سے موت کے گھات اتاردیاگیا، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ماڑی کے رہائشی 50سالہ شفیق کا گائوں کے ہی ارشاد وغیرہ کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوا جس پر ارشاد اور اس کے ساتھیوں نے شفیق کو اغواء کیااور ویرانے میں لے گئے جہاں ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے شدید تشدد اور زدو کوب کیا ۔حالت نازک ہونے پراہل خانہ نے دیہی مرکز صحت منتقل کیاجہاں سے اسے لاہور ریفرکردیاگیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔نارنگ منڈی پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اغوا اور تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں