مریدکے، پسند کی شادی کرنے والا 30سالہ نوجوان دن دیہاڑے قتل

منگل 9 اپریل 2024 20:19

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں ، پسند کی شادی کرنے والے 30سالہ نوجوان کو شہر کے وسط میں دن دیہاڑے قتل کردیا گیا ،ملزمان فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ نواحی گائوں ہچڑ کا رہائشی 30 سالہ ساجد خریداری کرنے نارنگ آیاتھا اور خریداری کرنے کے بعد واپس گائوں جارہاتھاکہ نارنگ شہر کے وسط میں مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مقتول ساجد نے پسند کی شادی کی تھی ،ملزمان نے اسی رنجش پر قتل کیاہے تاہم تفتیش جاری ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں