مریدکے کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے پاس سیالکوٹ موٹروے پر دو مزدوں کے درمیان تصادم ہو گیاحادثے میں ایک شخص جاں بحق

بدھ 8 جولائی 2020 12:35

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) مریدکے کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے پاس سیالکوٹ موٹروے پر دو مزدوں کے درمیان تصادم ہو گیاحادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیاریسکیو 1122 مریدکے نے جاں بحق ہونے والے کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیاجاں بحق ہونے والے شناخت وارٹ ولد خوشی محمد عمر 30 سال سکنہ علی پور سیداں نارووال سے ہوئی تفصیلات کے مطابق مویشیوں سے لدھا ہوا مزدا ٹرک نارووال سے براستہ موٹروے لاہور منڈی مویشیاں جا رہا تھا کہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے پاس مزدا کا کنڈکٹر مویشیوں کو دیکھنے کیلئے مزدے کو سڑک کے کنارے کھڑا کر کے مویشیوں کو پیچھے سے چیک کر رہا تھا تو پیچھے سے آنے والا مزدا ڈرائیور کو آونگھ آنے سے آگے والے مزدے سے ٹکرا گیا جس سے آگے والے مزدے کا کنڈکٹر دونوں گاڑیوں کے درمیان میں آ کر کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا-

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں