مریدکے ،تیز رفتار کار نے سڑک پار کرتے دو افراد کو ٹکر مار دی ، مخالف سمت سے آنے والے ٹکر تلے آ کر کچلے گئے

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:06

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) مریدکے جی ٹی روڈ کی آبادی ریانپورہ بس اسٹاپ پر تیز رفتار کار نے سڑک پار کرتے دو افراد کو ٹکر مار دی جو مخالف سمت سے آنے والے ٹکر تلے آ کر کچلے گئے ،حادثے کے بعد کار اور ٹرک کے ڈرائیور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے ستر سالہ بزرگ صدیق بھلر نے ریڑھی بان نوجوان شاہد سے درخواست کی کہ وہ اسے وہ جی ٹی روڈ کی دوسری طرف چھوڑ دے اور جیسے ہی دونوں افراد سڑک کراس کررہے تھے کہ تیز رفتار کار نے دونوں کو ٹکر ماردی جس سے دونوں اچھل کر مخالف روڈ پر جاگرے جن کے اوپر سے ٹرک گزر گیا اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

حادثے کے بعد ٹرک اور کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں