مریدکے کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری انتظامیہ بے بس

ٹی ایچ کیو ہسپتال ملازم سمیت کورونا کے چھ مریض سامنے آگئے جن کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا

منگل 22 دسمبر 2020 16:33

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2020ء) مریدکے میں کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی انتظامیہ بے بس ٹی ایچ کیو ہسپتال ملازم سمیت کورونا کے چھ مریض سامنے آگئے جن کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی سی او کی ہدایت پر کاروباری ادارے صبح نو سے شام سات بجے تک اوقات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مریدکے شہر سمیت تحصیل بھر میں کورونا ایس او پیز پر کہیں بھی عمل درآمد دیکھنے میں نہیں آرہا تمام اہم بازار مارکیٹیں شاپنگ مالز ہوٹل ریسٹورنٹس پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آرہی ہیں جس سے یہ بیماری پھیلنے کا خطرہ موجود ہے انتظامیہ بے بس مظر آرہی ہے محکمہ صحت زرائع کے مطابق مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال آبادی حدوکی گاوں لاہوریانوالہ نارنگ منڈی آہدیاں میں میاں بیوی سمیت چھ افراد کورونا کی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں جنہیں گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے ادھر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اظہارالحق باجوہ نے ڈی سی او اصغر جوئیہ کی ہدائت پر تاجروں سے باہمی مشورہ کے بعد مریدکے میں کاروباری اوقات کار صبح نو سے شام سات بجے تک کردئے ہیں اور اس پر سختی سے اس پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ عوام کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے شہریوں کو چاہئے کورونا ایس او پیز کے تحت گھروں سے کم نکلیں اگر مجبوری ہوتو تو ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال اور آپس میں فاصلہ رکھیں تاجر حضرات سے بھی اپیل ہے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں وگرنہ قانون حرکت میں آئے گا انہوں نے کہا الحمدللہ مریدکے شہر سے ابتک ایک بھی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے پھر بھی احتیاط بہت ضروری ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں