مریدکے دیرینہ دشمنی کی وجہ سے قتل ہونے والے ایک ہی گھر کے پانچ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعہ 29 جنوری 2021 14:16

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2021ء) مریدکے شہر کی آبادی حدوکی میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے قصاب گروپ کے سربراہ بابا ریاست سمیت ایک ہی گھر کے قتل ہونے والے پانچ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ سے قبل جب پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد پانچ لاشیں ورثا کے حوالے کیں تو لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار نظر آئی قصاب گروپ کے مسلح افراد آبادی حدوکی میں پھرتے نظر آئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی جنازوں کیساتھ رہی جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا ۔

مقتولین کے ورثا نے احتجاج کرتے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ سوگ میں تمام کاروباری ادارے بند رہے ۔پولیس نے مقتولین کے امانت نامی شخص کی مدعیت میں بٹ گروپ کے پانچ نامزد خاور اعظم ہمایوں شفاقت وغیرہ دس افراد کیخلاف اجتماعی قتلوں کی ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ اعجاز عرف ججی بٹ اور بابا ریاست قصاب گروپ کے درمیان سترہ سال قبل گلی میں مٹی پھینکنے سے دشمنی شروع ہوئی جس کی وجہ سے دونوں گروپوں کے دو درجن سے زائد افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔

چند روز قبل معززین کی مداخلت پر دونوں گروپوں میں صلح ہوگئی مگر جمعرات کی شام بٹ گروپ نے حملہ کرکے قصاب گروپ کے سربراہ بابا ریاست اسکے بیٹے دو بھائیوں دو گن مین بھتیجوں کو مار ڈالا ۔پولیس کے مطابق قصاب گروپ نے جس بٹ گروپ پر قتلوں کا الزام لگایا ہے وہ خاور بٹ گروپ ہے جس پر پہلے ہی انسپکٹر زاہد راٹھور سمیت پانچ افراد کے قتل کا الزام ہے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں