مریدکے، چین سے آ ئے نوجوان کی مسیحی سیاسی رہنما کی بیٹی کے ساتھ شادی

دوسرے روز بھی لڑکی کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا

پیر 3 دسمبر 2018 22:14

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) پاک چین دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کی خاطر چین سے آنے والے نوجوان مسٹر لی کی مریدکے کے مسیحی سیاسی رہنما کی بیٹی کے ساتھ شادی کے دوسرے روز بھی لڑکی کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ پھاٹک بستی مریدکے کے چرچ میں معروف پادری افتخار مسیح غوری نے مسیحی سیاسی رہنما سہیل مسیح غوری کی بیٹی مہک کی شادی مقامی رسم و رواج کے مطابق کرائی جس کے بعد چین سے آنے والا دلہا مسٹر لی دلہن کے ویزا سمیت دیگر ضروری کاغذات کی تیاری تک پاکستان میں ہی مقیم رہے گا۔

(جاری ہے)

دلہن کے والد سہیل مسیح غوری نے کہا کہ چین ہمارا قابل اعتماد اور قریبی دوست ہے اسی دوستی کو مزید قربت دینے کی خاطر انہیں اپنی بیٹی کو چین کے باشندے کے ساتھ شادی کے بندھن میں باندھ دیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ دونوںخاندانوں اور ممالک کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔ مسڑ لی نے بھی ملتے جلتے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کی باتیں بچپن سے ہی سنتے آ رہے ہیں اور اسی امنگ کے تحت انہوںنے پاکستان لڑکی کے ساتھ شادی کا ارادہ کیا اس سلسلہ میں پاکستان میں رہائشی پذیر کے ان کے دوستوں اور چینی مذہبی رہنماؤں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں