مریدکے ‘کھیتوں سے لاش برآمد

جمعہ 21 دسمبر 2018 22:52

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) مریدکے سٹی کی نواحی آبادی رکھ باولی میں نامعلوم افراد نے پچیس سالہ نوجوان کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ورثا کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پچیس سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کرکے اسکی نعش آبادی رکھ باولی کے قریب کھیتوں میں پھنک دی نوجوان کی پہچان نہیں ہوسکی کہ یہ کون ہے اور کہاں کا رہائشی ہے تاہم نعش قبضہ میں لیکر نامعلوم قاتلوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں