ٹک ٹاک کے شوق نے طالب علم کی جان لے لی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:05

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ٹک ٹاک کے شوق نے طالب علم کی جان لے لی، دوستوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ٹک ٹاک بناتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والا طالب علم ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کالاشاہ کاکو کی نواحی بستی ضیا ء آباد کالونی کارہائشی عبید اللہ اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھاکہ اچانک موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراگئی ،حادثہ کے نتیجہ میں عبید اللہ شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ حادثہ کا شکار عبید اللہ فسٹ ایئر کا طالب علم تھا ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں