ْمریدکے،عمران خان ملک اور قوم کے لیے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کر رہے ہیں،میاں خالد جاوید

پیر 27 فروری 2017 23:12

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کے لیے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کر رہے ہیں اور ان کی محنت کا پھل آئندہ انتخابات میں ملے گا جب پوری قوم پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیاب کرکے ملک کی باگ ڈور تھمائے گی۔ متحدہ پریس کلب(رجسٹرڈ) مریدکے کے نومنتخب عہدیداروں گروپ لیڈر سید سجاد الحسن شیرازی، صدر سید قاسم علی شاہ، چیئر مین عبد المجید چوہان اور سیکرٹری میاں سعادت سمیت دیگر عہدیداران و اراکین کے اعزاز میں عشائیہ کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پانامہ لیکس کا جو بھی فیصلہ ہو ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں اور ہماری پارٹی صرف عوام کوحقائق سے روشناس کرانا چاہتی تھی۔

(جاری ہے)

پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ حکمران جماعت نے کس طرف جائیدادیں بنائیں اور ملک کو نقصان پہنچایا۔ میاں خالد جاوید نے کہا کہ میڈیا عوام کی رہنمائی کے لیے اپنا بھر پور کردا ر ادا کرے اور ملکی ترقی کے لیے عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کو ملکی قیادت کا موقع فراہم کرے۔ انہوںنے کہا کہ باریاں لینے والے اب اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی باری لیں گے اور پی ٹی آئی عوامی خدمت کے ذریعے آئندہ انتخابات میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر اکرم حیدر، وائس چیئر مین حاجی لیاقت علی بٹ، نائب صدور قیصر جمیل مرزا، محمد شاہدمحمود، فنانس سیکرٹری خواجہ عمران حمید، آفس سیکرٹری محمد تنویر، انفارمیشن سیکرٹری نصیر احمد پٹواری، الیکٹرانک میڈیا کے صدر سجاد شیرازی، چیئر مین ملک محمد شریف اعوان، سیکرٹری شیخ ساجد علی، وائس چیئر مین قمر منیر، امتیاز احمد مغل، سید عاصم علی بخاری، سید طاہر محی الدین، محمود احمد بھٹی، سید اعظم علی شاہ، مطلو ب حسین شاہ، سید شعیب شیرازی، حاجی شیخ محمد شان، شیخ محمد عرفان، مبشر حسن ورک، کاشف صابر سمیت دیگر صحافی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں