سپیشل بچوں کو عالمی اولمپکس مقابلوں کے لیے تیار کرنے کے سلسلہ میں 'ربن ڈی'منایا گیا

ہفتہ 12 فروری 2022 23:23

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2022ء) سپیشل اولمپکس پنجاب کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کو عالمی اولمپکس مقابلوں کے لیے تیار کرنے کے سلسلہ میں 'ربن ڈی'منایا گیا جس میں ضلع بھر کے سپیشل بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مریدکے ابراہیم ارباب نے سپیشل بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر شرکاء کے دل جیت لیے۔ سپورٹس کمپلیکس مریدکے میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر مریدکے اور پنجاب سپورٹس بورٹ کے تعاون سے منعقدہ اس سپیشل سپورٹس میلہ میں سات سال تک کی عمر کے قوت سماعت و گویائی اور ذہنی کمزور صلاحیتوں کے حامل بچوں نے شرکت کرکے ویٹ لفٹنگ، کرکٹ، باسکٹ بال، جمپنگ ، ہرڈلز، باؤلنگ جیسے مقابلوں میں حصہ لیا۔

مقابلوں میں نمائیاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ریجنل مینجر سپیشل اولمپکس پاکستان رباب عسکری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریدکے میں ان مقابلوں کا مقصد آئندہ سال روس اور جرمنی میں ہونے والے سپیشل ونٹر اور سمر گیمز کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور منتخب شدہ بچوں کی تیاری ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے سپیشل بچے نہ صرف اولمپکس مقابلوں میں میڈلز حاصل کرتے ہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں کو بھی نکھارا جا تاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سپیشل بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اگر انہیں پالش کیا جائے تو یہ پاکستان کے لیے ڈھیروں میڈل حاصل کریں گے۔تحصیل سپورٹس آفیسر مبشر بھٹی کے ہمراہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم ارباب نے کہا کہ سپیشل بچوں نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔ ہم سپیشل بچوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کرکے انہیں معاشرے کا مفید فردبنائیں گے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں