ٹرمپ نائن الیون حملوں کی تصاویر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اسپیکرنینسی پلوسی کی تنقید

اتوار 14 اپریل 2019 11:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکا پر گیارہ ستمبر 2001 میں ہونے والے حملوں سی جڑی تصاویر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم کبھی نہیں بھولیں گے کے پیغام کے ساتھ اس حملے کی فوٹیج پوسٹ کی تھی۔ اس سے قبل مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی مسلمان رکن کانگریس ایہان عمر نے اپنی ایک تقریر میں گیارہ ستمبر کے حملوں کو چند افراد کی کارروائی قرار دیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے کہ انہوں نے امریکی سر زمین پر ہونے والے اس بڑے حملے کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں