کیرولائنا ‘ شاپنگ مال میں تلخ کلامی پر دو گروپوں میں فائرنگ‘ تین افراد زخمی

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) امریکی ریاست کیرولائنا کے شہر درہم کے شاپنگ مال فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی ریسکیو ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ شاپنگ مال میں دو گروپوں نے تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میںایک بچے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا اور مقامی سیکورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں