امریکا زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے طالبان کی درخواست کا منتظر نہیں،وزیرخارجہ

یہ قدرتی آفت پہلے سے ہی سنگین انسانی صورتحال کو بڑھا رہی ہے،امریکی وزیرخارجہ کابیان

جمعہ 24 جون 2022 12:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) امریکا نے طالبان کی جانب سے باضابطہ درخواست کا انتظار کیے بغیر افغانستان کے لیے امداد بھیجنی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انسانی ہمدردی کے امریکی شراکت دار پہلے ہی ردِ عمل دے رہے ہیں، جس میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے طبی ٹیمیں بھیجنا شامل ہے اور ہم ردعمل کے دیگر آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے عوا کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ قدرتی آفت پہلے سے ہی سنگین انسانی صورتحال کو بڑھا رہی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں