بر سندھ کے ثقافتی دن پر پوری سندھ کی طرح در یا خان مری میں بھی ثقافتی دن کو جوش و جذبے سے منایا گیا

اتوار 5 دسمبر 2021 18:25

در یا خان مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) 5سمبر سندھ کے ثقافتی دن پر پوری سندھ کی طرح در یا خان مری میں بھی ثقافتی دن کو جوش و جذبے سے منایا گیا۔ صبح سے ہی سندھی ٹوپی اور اجرک میں سجے ہوئے شہری خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر سندھ بھر کی طرح در یا خان مری میں بھی صحافیوں جسقم اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے شاندار ریلی نکالی ریلی سداہ واہ نہر سے شروع ہوئی اور شاہی بازار چاندنی چوک مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی قومی گیتوں پر رقص کرتے پھل بس اسٹاپ پہنچی ریلی میں بڑی تعداد میں بچے بوڑھے اور نوجوانوں نے شرکت کرکے سندھ سے محبت کرنے کا عزم ظاہر کیا، در یا خان مری اور گرد و نواح کے شہریوں نے قومی گیتوں پر رقص کرکے ماحول کو گرما دیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ آج 5 دسمبر سندھ کا ثقافتی دن ہمارے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے، ہمیں اپنی تہذیب وثقافت پر ناز ہے، سندھ دھرتی امن و محبت کی داستان ہے، میڈیا گروپس کی جانب سے ثقافتی پروگرام کے اعلان کو سندھ کا ہر شہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سندھی ثقافتی کو اجاگر کرنے کے لئیے بچے بڑے اور نوجوان ٹوپی اجرک اور پگڑی پہن کر خوشیاں منا رہے تھے، سندھی اجرکوں سے سجائے گئی چھوٹی بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلیاں بھی مرکزی ریلی میں شامل ہوگئی، ریلیوں میں سینکڑوں نوجوانوں نے اجرک، ٹوپی اور بوسکی کے پٹکے باندھ کر سماں باندھ دیا سندھی لوک گیتوں کی دھن پر بچوں نوجوانوں نے خوب رقص کرکے خوشی سے جھوم رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں