مری آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:45

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) مری آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیا گیا ہے،میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے صدارت کی، تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے مری آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں تحریک پاکستان کے حوالے سے عکسی تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نمائش میں تحریک پاکستان کے کرداروں بالخصوص قائد اعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال ،چوہدری رحمت علی اور دیگر کی نادر تصاویر رکھی گئی تھیں۔یوم پاکستان کی اس تقریب میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری سے ڈاکٹر ابرار عباسی، ایڈمن آفیسر مجتبیٰ نواز عباسی ، ٹورزم فورس کے اراکین اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔\378

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں