سیکرٹری زراعت لائیو اسٹاک آبپاشی کے احکامات کی روشنی میں کسانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

پیر 29 مئی 2023 20:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) سیکرٹری زراعت لائیو اسٹاک آبپاشی کے احکامات کی روشنی میں کسانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی زراعت و آبپاشی کے ساتھ مل کرپیر کے روز میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔گزشتہ روز ریاست بھر میں مختلف مقامات پر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔مویشی پال حضرات کو عیدالاضحٰی کی آمد کے پیش نظر کانگو وائرس لمپی سکن ڈیزیز ، پھوڑوں والی بیماری علاوہ ازیں بھیڑ بکریوں کی بیماری انتڑیوں کا زہر اور کاٹا بارے خصوصی آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

موسم کی اچانک تبدیلی سے جانوروں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جانوروں کے شیڈ و مینجمنٹ خوراک بارے تفصیلی آگاہی دی گئی۔حالیہ فری ویکسی نیشن مہم برائے بھیڑ بکریاں اور بڑے جانوروں کی بیماری منہ کھر کی فری ویکسی نیشن مہم بھی جاری ہے، مختلف فارمز پر اور علاقوں میں آفیسران بذات خود وزٹ کر رہے ہیں۔میٹنگزکے انعقادسے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آ زادکشمیر کا کسانوں کے ساتھ رابطہ مزید بہترہوا ہے، ریاست کے دور دراز علاقوں میں مفت ویٹرنری ویکسینیشن کیمپس لگائے جارہے ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک عوام الناس کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں