گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پلیٹ کی انٹر سکولز ٹورنامنٹ بیڈمنٹن میں شاندار کامیابی

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پلیٹ کی انٹر سکولز ٹورنامنٹ بیڈمنٹن میں شاندار کامیابی-آزاد کشمیر میں انٹر سکولز ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔سپورٹس کمپلیکس جلال آباد میں جسمیں ضلع بھر کے تما سکولز نے بھرپور حصہ لیا یہ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلاگیا ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر انٹر سکولزٹورنامنٹ کا کا فائنل کھیلنے کا اعزاز گورنمنٹ ہائی سکول پلیٹ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نٹرول کو ہوا۔

ان دوان ٹیم نے درمیان ایک سخت مقابلہ ہو ااس میں سابق دفاعی چیمین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نٹرول کو شکست کا سامنے کرنا پڑا۔اس طرح ضلع بھر میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پلیٹ نے انٹر سکولز ٹورنامنٹ اول پوزیشن حاصل کی سکو ل میں ان کی کامیابی پر عوام علاقہ اس شاندار کامیابی ہر ادارہ ہذا کی صدر معلمہ ثمینہ غلام رسول اور سپورٹس کوچ رضوان خان( رضی) کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں کامیابی پر مبادک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں