عمران خان نے کرپشن سے پاک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ، چودھری اسحاق طاہر

جلد سونامی آزاد کشمیر کے ایوانوں میں داخل ہوگا، آزاد کشمیر میں آنیوالا دور تحریک انصاف کاہوگا، رہنماء پی ٹی آئی آزاد کشمیر

ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:13

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آنے والا وقت آزادکشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کا ہے ،وزیر اعظم عمران خان پاکستانی و کشمیری قوم کی آخری کرن ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ،بہت جلد سونامی آزاد کشمیر کے ایوانوں میں داخل ہوگا عمران خان پر پاکستانی وکشمیری قوم بھر پور اعتماد کرتے ہیں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے دیوانے تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی جہدو جہد کے بعد پی ٹی آئی کو کامیابی ملی عرصہ دراز سے ملک کو لوٹنے والوں کو جیل جانا ہوگا۔ عمران خان نے جو کہا کردکھا یا اب آزاد کشمیر کی باری ہے عمران خان پاکستانی عوام کے ہیرو ہیں،وہ دن دور نہیں جب حلقہ حلقہ پانچ ہ میں پی ٹی آئی شاندار کامیابی حاصل کریگی، پاکستان سے چلنے والا سونامی بہت جلد آزاد کشمیر اسمبلی میں داخل ہوگاآزاد کشمیر میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں آنے والا دو ر پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں