صدر آزاد کشمیرنے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کا اجلاس 18جون کو طلب کر لیا

جمعہ 14 جون 2019 18:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2019ء) صدر آزاد جموںو کشمیر سر دار مسعود خان نے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 18جون بروز منگل بوقت 10بجے دن لاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل مظفر آباد میں طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر خزانہ حکومت آزاد کشمیر جموں و کشمیر نظر ثانی میزانیہ سال( 2018-19)تخمینہ میزانیہ مالی سال( 2019-20)و زائد میزانیہ( 2015-16)تا ( 2017-18) ترقیاتی و غیر ترقیاتی ایوان میں پیش کریں گے ۔بجٹ اجلاس کی صدار ت سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں