حکومت نے معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر

معیاری تعلیمی اداروں کا قیام ہماری ترجیحی ہے۔کوالٹی آف ایجوکیشن پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا،کوالٹی ایجوکیشن سے ہمارے سسٹم میں بہتری آئے گی،وزیر اعظم آزاد کشمیر

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:40

حکومت نے معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔ این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم سے سفارش کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ تعلیم کے شعبہ میں بہتری سے تمام سیکٹرز میں بہتری آئے گی۔

معیاری تعلیمی اداروں کا قیام ہماری ترجیحی ہے۔کوالٹی آف ایجوکیشن پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ کوالٹی ایجوکیشن سے ہمارے سسٹم میں بہتری آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سٹی سکول سسٹم مظفرآباد کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے آزادکشمیر کے اندر نظام تعلیم کی بہتری اور اس شعبہ سے سفارشی کلچر کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

این ٹی ایس کے ذریعے بلا تخصیص اہل افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔نظام تعلیم کی بہتری کے لیے قابل اساتذہ ناگزیر ہوتے ہیں۔اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کی صلاحتیوں کو بیدار کریں اور انہیں شعور اور علم وآگاہی کی دولت سے آرائستہ کریں۔جن اساتذہ نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا انکے شاگرد ہمیشہ انکے احسان مند رہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے نظام تعلیم ٹھیک کر لیا تو دیگر تمام شعبے ٹھیک ہو جائیں گے۔

نوجوان نسل کو فنی تعلیم کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ روزگار خود پیدا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے تعلیم پر توجہ دی ترقی نے انکے قدم چومے ہیں۔ کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا پہلا زینہ ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنے معیار تعلیم کو بہتر کریں۔ سٹی سکول سسٹم ہمارے نظام تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس پر اسکی انتظامیہ اور فیکلٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ تمام نجی تعلیمی ادارے کوالٹی آف ایجوکیشن پر توجہ دیں تاکہ نظام تعلیم می بہتری لائی جاسکے۔ نظام تعلیم میں پبلک پرائیویٹ پارٹرنشپ سے ہی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ حکومت معیار ی تعلیم دینے والے نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں