ایس پی خرم اقبال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران نقوی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ مین بازار باغ کا دورہ

بدھ 3 اپریل 2024 17:23

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ایس پی خرم اقبال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران نقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مین بازار باغ کا دورہ کیا اور شہر کے اندر ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں، رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوے انتظامیہ باغ نے مین بازار باغ (حیدری چوک تا زمان چوک) روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دی ہے تاکہ لوگ آسانی سے خریداری کر سکیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شہر کے اندر خریداروں کے رش کے باعث انتظامیہ نے ہنگامی انتظامات کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں