اوورسیز کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، سردارعتیق احمد

منگل 23 اپریل 2024 21:34

مظفرآباد/سعودی عرب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری بالخصوص عرب امارات میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور سعودی عرب میں آباد کشمیریوں نے مظلوم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے دنیا کے ہر فورم بالخصوص عرب امارات میں بھرپور انداز میں آوالز بلند کی ہے اور دنیا کو بھارت کے مکروہ عزائم سے آگاہ کیا ہے۔

ریاض میں سردار افتخار عباسی، نوید الرحمان ،معروف سینئر معالج و ڈائریکٹر ECMO وزارت صحت سعودی عرب سے ملاقات اور ڈاکٹر ناصر محمود ،سردار حفیظ عباسی اور سردار غلام رسول عباسی کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 05اگست2019ء کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آئے روز ظلم و بربریت میں اضافہ کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، عورتوں کی عصمت دری، بچوں اور بزرگوں کو پیلٹ گن کا نشانہ بنا کر اُن سے اُن کی بینائی چھینی جا رہی ہے۔ایسے حالات میں عرب امارات میں مقیم کشمیریوں کی یہ دوہری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عالمی براری کو بھارت کی طرف سے کیے جانے والے ان مظالم کو اُجاگر کریں اور بتائیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔لیکن بھارت یہ جان لے کہ وہ اپنے توپ و تفنگ سے کشمیریوں کے جذبہ حریت اور اُن کی تحریک آزادی کو کبھی زیر نہیں کر سکتا۔انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں