مظفرآباد ، نظامت ترقی نسواں کے زیر اہتمام فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ کی 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

منگل 30 اپریل 2024 13:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) نظامت ترقی نسواں کے زیر اہتمام فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ کی 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ، تربیتی ورکشاپ گرلز ووکیشنل سنٹر گوجرہ میں پرنسپل میڈم ثناء کی زیر نگرانی منعقد ہو رہی ہے جہاں ٹرینر محترمہ رفعت صدیق شرکائے ورکشاپ کو پیٹرن ڈرافٹنگ و گریڈنگ ، ڈریس میکنگ اور فیشن ڈیزائننگ کی تربیت دے رہی ہیں ، ورکشاپ میں دارالحکومت اور گردونواح سے خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے، ورکشاپ کا آغاز 29 اپریل پیر کے روز ہوا جو 3 مئی جمعہ کے روز اختتام پذیر ہو گی ۔

(جاری ہے)

دوران ورکشاپ خواتین شرکاء کو ہنرمند بنانے ، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے حوالے سے بھرپور تربیت فراہم کی جائے گی ۔ 5 روزہ ریفریشر کورس کی تکمیل پر شرکاء کو محکمہ ترقی نسواں کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں