مظفرآباد، گنجان آباد محلہ موہری گوجرہ میں مون سون کی بارشوں کے باعث رابطہ سٹرک بہہ گئی

جمعہ 20 جولائی 2018 18:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) درالحکومت مظفرآباد کے گنجان آباد محلہ موہری گوجرہ میں مون سون کی بارشوں کے باعث رابطہ سٹرک بہہ گئی ۔

(جاری ہے)

منتخب ایم ایل اے نے عوام سے منہ پھیر لیا،عوام کا غم غصہ آسماں کو چھونے لگا ،ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیوار کی تعمیر نہ ہونے پر احتجاج کی کال دے دی۔تفصیلات کے مطابق موہری گوجرہ میں مون سون بارشوں کے باعث رابطہ سڑک بہہ گئی منتخب ایم ایل اے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان سید مجاہد حسین شاہ کی سربراہی میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر سٹر ک تعمیر کا کام شروع نہ کیا گیا تو احتجاج کرینگے

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں