mآزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، پہلا استعفیٰ آگیا

چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار امجد جلیل نے استعفیٰ دے دیا، اپنا استعفیٰ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو بھجوا دیا + آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ تھا یہاں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے عوام اور پولیس کو آمنے سامنے لا کھڑا کردیا، سردار امجد جلیل

اتوار 12 مئی 2024 20:40

غ* مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، پہلا استعفیٰ آگیا،چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار امجد جلیل نے استعفیٰ دے دیا، اپنا استعفیٰ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو بھجوا دیا۔ استعفیٰ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سردار امجد جلیل نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مجھے بہت دکھ اور افسوس ہورہا ہے گزشتہ ایک سال سے آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ فٹ بال کھیلا جارہا تھا موجودہ صورتحال کی ذمہ داری وزیراعظم آزاد کشمیر اور انکی کابینہ پر عائد ہوتی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہٹ دھرمی اور انکی کابینہ کی عدم دلچسپی کے باعث یہ حالات پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ تھا یہاں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے عوام اور پولیس کو آمنے سامنے لا کھڑا کردیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ پرامن احتجاج کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غریب لوگ بجلی اور آٹے کیلئے احتجاج کررہے ہیں آزاد کشمیر حکومت کا کام بنتا ہے کہ عوام کو ریلیف دے اپنے ذاتی خرچے پر غیرملکی سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا وزیر اعظم آزاد کشمیر کی عدم دلچسپی، ضد اور عناد کے باعث اپنے خواب کو پورا نہیں کرسکا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں