ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ کی تعمیرات کا کام مکمل ہو چکا ہے، احسان الحق

پناہ گاہ کو جلد سے جلد فعال کرنے کیلئے ضروری سامان کی خریداری کی جائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 1 دسمبر 2021 23:49

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان الحق نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ کی تعمیرات کا کام مکمل ہو چکا ہے، اس کو جلد سے جلد فعال کیا جائے تاکہ مریضوں کے لواحقین کو سہولیات میسر آسکیں، یہ بات انہوں نے پناہ گاہ کو جلد سے جلد فعال کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرسیلم رضا، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فیصل رضا سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی نے کہا کہ پناہ گاہ کو جلد سے جلد فعال کرنے کیلئے ضروری سامان کی خریداری کی جائے۔ اس سلسلے میں ڈویڑن میں قائم دوسری پناہ گاہوں کا بھی جائزہ لیا جائے۔ پناہ گاہ میں رہائش رکھنے والوں کے لئے بیڈز، بستر، کھانے کے برتن اور ضروری سامان کے علاوہ مستقل طور پر کھانے کے انتظامات کو بھی دیکھا جائے، پناہ گاہ اور اس میں رہائش پذیر افراد کے نگہداشت اور انتظامات کیلئے عملے کی تعیناتی جیسے معاملات کو بھی دیکھا جائے تاکہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مکمل رپورٹ تیار کی جائے تاکہ اس پر عمل کیا جا سکے اور پناہ گاہ کو فعال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں