چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ کی آتشزدگی سے متاثرہ شاردہ بازار کادورہ

جمعہ 16 فروری 2024 22:48

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2024ء) چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ نے آتشزدگی سے متاثرہ شاردہ بازار کادورہ کیا۔ چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن نے متاثرہ شاردہ بازار کا معائنہ کیا اور آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کاجائزہ لیا۔ شاردہ بازار متاثرین سے ملاقات کی اور ان کو متاثرہ بازار کی بحالی اور معاوضہ جات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر چئیرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر پاک فوج اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے آتشزدگی سے متاثرہ شاردہ بازار کی معیاری تعمیر اور متاثرین کی بحالی کو ممکن بنائے گی۔ ذاتی حیثیت میں پاک فوج اور رفاہی اداروں سے رابطے میں ہوں متاثرین کو جلد خوشخبری سنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق، نیلم کے ممبران اسمبلی شاردہ بازار کی تعمیرنو کو یقینی بنائیں گے۔

چئیرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن نے شاردہ پل معائنہ کیا اور مہتمم شاہرات کو شاردہ پل کی فوری تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس سے پہلے پیر مظہر سعید شاہ کا چانگن، دودھنیال، منڈکرو اور شاردہ میں شہریوں نے استقبال کیا۔ مولانا پیر مظہر سیعد شاہ نے جامع مسجد میں حقوق اللہ وحقوق العباد سمیت انتظامی معاملات پر درس دیا۔ انہوں نے کرار حیدر جامع مسجد منڈکرو کی تعمیر کا معائنہ کیا۔

مولانا محمد مظہر سعید شاہ نے جامع حقانیہ مسجد شاردہ میں بڑے اجتماع کو خطبہ جمعہ پڑھایا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن شاردہ سردار محمد قدیر، ڈائریکٹر معائنہ وعملدرآمد کمیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ عملدرآمدو معائنہ کمیشن خواجہ ضیاء الدین، ڈی ایس پی شاردہ، ایس ڈی او شاہرات الطاف اعوان، پبلک ریلیشن آفیسر سردار نوشاد، پبلک ریلیشن آفیسر مفتی عبیدالرحمن، کونسلر وخطیب مولانا عمر فاروق فاروقی ہمراہ تھے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں