شادی میں اسلحے کیساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے دوستوں سے گولی چل گئی، دلہا زخمی

پیر 16 مئی 2022 15:25

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) مظفرگڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران مسلح ہوکر دلہے کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے دوستوں سے اچانک گولی چل گئی،فائرنگ کی زد میں آکر دلہا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ علاقے بیٹ میر ہزار میں شادی کی تقریب میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے دوستوں سے اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں دلہا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی دلہے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا ،واقعہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں