ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز

بدھ 18 مئی 2022 13:56

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ خانگڑہ نے 3010گرام چرس اور 30 بور پسٹل معہ 3گولیاں برآمد، مقدمات درج، ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خانگڑہ عمران حمید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 3010 گرام چرس برآمدکر کےملزمان مشتاق احمد،منظورحسین اورمحمد عمر عرف منا پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے جبکہ دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خانگڑہ نے 30بور پسٹل معہ 3 گولیاں برآمد کر لی، ملزم حسن رضا پر مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ۔اور 24گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں