ٹیکسٹائل ملز میں آتشزدگی،آگ پر قابو پا لیا گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 20 مئی 2022 12:38

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ٹیکسٹائل ملز میں آتشزدگی،آگ پر قابو پا لیا گیا، پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ شب 11.35پر مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر شہر کےمضافات میں واقع اپالو ٹیکسٹائل ملز کے اندر سوکھی گھاس اور کچرے کے ڈھیر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کی وجہ سے ملز کی بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی،ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122،میپکو اور پولیس کی مدد سے تقریباً دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور بجلی کی سپلائی بھی بحال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بروقت کاروائی کی وجہ سے آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے،آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہ ہو سکی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں