مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائیاں

منگل 24 مئی 2022 13:52

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کاروائیاں،پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل مظفرگڑھ عمران رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی کے مقدمات میں ملوث 2 موٹر سائیکل رکشہ شاہجمال اور ضلع خوشاب سے برآمد کر کے موٹرسائیکل رکشہ چور گینگ کے 2 کارندے ملزم بلال اور فیاض کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے،ایک اور کاروائی میں ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ رضوان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ خانگڑھ کے مقدمہ میں ملوث A-کیٹگری کی ملزمہ فضلاں بی بی کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے،اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان اشتہاریوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

اور 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں