مظفرگڑھ میں بزرگ شہری کی وزیراعظم شہباز شریف کو دعائیں اور گلہ

بدھ 12 اپریل 2023 22:15

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2023ء) مظفر گڑھ میں مفت آٹا تقسیم کے دوران ایک بزرگ شہری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو دعائیں دیں۔

(جاری ہے)

بزرگ شہری نے کہاکہ یہ لوگ آپ سے ملنے نہیں دے رہے تھے، آپ کا راہ دیکھتے دیکھتے ہماری سانسیں سوکھ گئی ہیں،ہم آپ کے جیالے ہیں،بزرگ شہری نے سابق وزیر اعظم کی برائی بھی کی، پتہ نئیں "اسے کہاں سے لے آئے تھی" بزرگ شہری نے نوازشریف زندہ باد اور شہباز شریف کا نعرہ بھی لگایا۔بزرگ شہری نے کہاکہ اللہ نوش شریف جی بھی لمبی زندگی کرے اور آپ کی بھی۔وزیر اعظم بزرگ شہری کا ہاتھ پکڑ کے ساتھ لے گئے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں