سری لنکا میں خود کش حملے انسانیت پر حملہ ہے،رانا محمد افضل

پیر 22 اپریل 2019 18:07

مظفرگڑھ ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) مسیحی تہوار ایسٹر پر سری لنکا میں خود کش حملے انسانیت اوربین المذاہب رواداری اور بھارئی چارے پر حملہ ہے۔مذہبی انتہا پسندوں کے پیروکار وں کی دنیابھر میں مذہبی بھائی چارے۔اتحاد اور یکجہتی کی قوت سے مقالبہ کیا جائے گا اور سری لنکا کے مظلوم مسیحی خاندانوں کے غم وعالم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پیغام پاکستان فورم کے رہنماء رانا محمد افضل ،پیر سید غلام علی بخاری۔ صدر مجلس شہریان رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, عابد حسین دستی۔محمد افضل چوہان۔قاری ظفرکوثر چشتی۔مولانا عبدالحفیظ باروی۔غوث بخش فریدی۔ارشد جاوید مسیح۔ڈاکٹر شمعون پطرس کونسلر بلدیہ مظفرگڑھ نے کیا۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مذہبی رہنماؤں کو مشترکہ لاء عمل ترتیب دیناہوگا اور ایک روز امن کے پیروکار کامیاب ہوں گے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں