مظفرگڑھ ،پتنگ فروشی کے خلاف ٹریفک پو لیس کی آگاہی واک

منگل 26 مارچ 2024 13:03

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) مظفرگڑھ میں پتنگ فروشی کے خلاف ٹریفک پولیس کی طرف سے آگاہی واک کی گئی ، شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ظفر حیات کا کہنا تھا کہ پتنگ فروش پوری قوم کے دشمن ہیں اور قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری کے اپنے دشمنوں کی نشاندہی کریں تاکہ یہ خونی کھیل بند کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار حادثات سے محفوظ رہنے کےلئے انتہائی بائیں لین میں بائیک چلائیں،ہیلمٹ اور سائیڈ شیشوں کا استعمال لازمی کریں اور موٹرسائیکل پر سیفٹی وائر بھی لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں