مظفرگڑھ،غیرت کے نام پر خاتون قتل

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:17

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) مظفرگڑھ کے تھانہ چوبارہ کی حدود چک نمبر 318 ٹی ڈی اے میں خاتون کوغیرت کے نام پر قتل کردیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل چوک سرور شہید کے نواحی تھانہ چوبارہ میں دیور محمد عدیل نے 25 سالہ بھابھی سلیمہ بی بی کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مبینہ طور پرخاتون کا شوہر وسیم اور سسر یونس بھی قتل کی اس واردات میں ملوث ہیں،ملزمان نے 3 بچوں کی ماں کو گلے میں دوپٹہ ڈال کر گلا گھونٹ کر جان سے مارا۔

شوہر وسیم،دیورعدیل اور سسریونس کو سلیمہ بی بی پر کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا ہے۔پولیس تھانہ چوبارہ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں