مظفرگڑھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ و طالبات اورفیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 21:46

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) مظفرگڑھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ ، ہلباء کو فوجی طرز زندگی اور روزمرہ کے معمول کے بارے میں آگاہی کی فراہمی ، سیلف پروپیلڈ آرٹلری گنز کے بارے میں معلومات دی گئیں اور فا ئرنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا، طلبہ و طالبات نے فوجی سرگرمیوں کا عملی نمونہ بھی دیکھا اور خوب محظوظ ہوئے۔

مظفرگڑھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی نے ملتان گیریڑن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا، طلباء کو پاک فوج کی ملک و قوم کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہیں فوجی طرز زندگی اور روزمرہ کے معمول کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی، طلبہ و طالبات نے فوجی سرگرمیوں کا عملی نمونہ بھی دیکھا جس سے وہ خوب محظوظ ہوئے، طلبائ کوسیلف پروپیلڈ آرٹلری گنز کے بارے میں معلومات دی گئیں اور فا ئرنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا، انہیں جنگ میں استعمال ہونے والے چھوٹے ہتھیاروں اور کمیونیکیشن سسٹمز کے بارے میں بریفنگ دی گئیں۔

(جاری ہے)

ان ایکٹوٹیز سے طلبہ و طالبات بہت متاثر ہوئے، اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے، طلباء کا یہ کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کا دفاع بہت اچھے طریقے سے کر رہی ہے، پاک فوج کی ٹریننگ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی بھی دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، طلباء کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی پاک فوج کے شہداء کی وجہ سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں