مظفر گڑھ،4 روز قبل اغوا ہوا بچہ وین میں ملزمہ سے بازیاب

جمعہ 26 اپریل 2024 19:25

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) مظفر گڑھ میں پولیس نے 4 روز قبل اغوا کیے جانے والے 14 ماہ کے بچے کو ایک مسافر وین سے بازیاب کروا لیا۔ملزمہ 4 روز تک بچے کو لے کر مختلف علاقوں میں گھومتی رہی، جیو نیوز نے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور خبر نشر کی تھی۔مظفر گڑھ کے علاقے خانپور بگا شیر میں 21 اپریل کے روز 14 ماہ کے بچے عبدالحنان کو اس کے گھر کے گیٹ سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بچے کے اغوا کا مقدمہ اس کے دادا کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا، واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہوئی تو پولیس مزید متحرک ہوئی۔ایس ایچ او تھانہ صدر افتخار ملکانی کے مطابق اغوا ہونے والے 14 ماہ کے بچے کو سلطان کالونی کے قریب ایک مسافر وین سے بازیاب کروا لیا گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمہ بچے کو دوسری جگہ منتقل کر رہی تھی، ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمہ 4 روز تک مغوی بچے عبدالحنان کو لے کر مختلف مقامات پر سفر کرتی رہی۔ایس ایچ او تھانہ صدر افتخار ملکانی نے یہ بھی بتایا ہے کہ مغوی بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں