مظفرگڑھ کی پسماندگی صرف تعلیم کے فروغ سے دور ہو سکتی ، رانا عبدالمنان ساجد

جمعرات 25 اپریل 2024 18:27

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن(ایم پی اے) رانا عبدالمنان ساجد نے پی بی ایم کے ضلعی دفتر مظفرگڑ ھکا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید کاشف سلیم سے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ دورہ کے دوران ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مخصوص طور پر پی بی ایم پروجیکٹس سے اپنے حلقے کے عوام کے لیے بالخصوص اور ضلع مظفرگڑھ کےلیے مزید لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد نے پاکستان سویٹ ہوم، ویمن ایمپاورمینٹ سنٹر، اور سکول برائے بحالی مزدور ویتیم اطفالان جیسے پراجیکٹس کو اپنے حلقے میں کھولنے کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

یہ منصوبے غربت زدہ بچوں کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے، خواتین کو مہارتیں حاصل کرنے اور انھیں۔روز گار مہیا کرنے پر کام۔کر رہے ہیں ، اور علاقے میں مزدور بچوں کی بھلائ اور تعلیم کے حصول کے ہیے پی بی ایم کے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں اور مظفرگڑھ کی پسماندگی صرف تعلیم کے فروغ سے دور ہو سکتی ہے اور وہ یونیورسٹی کے قیام کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے بھی کھلوانا چاہیں گے تاکہ فری لانسنگ سے غربت دور کی جا سکے ۔

اس موقع پر انچارج سی آئ اے کامران سیف سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کریں گے صرف میرٹ پر کام کروائیں گے اور کبھی بھی ٹاوٹس اور چٹی دلالوں کی سفارش نہیں کریں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید کاشف سلیم نے ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد کیی دفتر آمد پر انھیں خوش آمید کہا اور پاکستان بیت المال کی جانب۔ سے چلنے والے پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں