پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ کے خلاف کاروایاں جاری، سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ تلف

منگل 23 اپریل 2024 13:13

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب عاصم جاوید کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ ادو میں ناکہ بندی کے دوران 2 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا،ٹیسٹ میں دودھ ملاوٹ زدہ ثابت ہونے پر 1500 لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا اور گاڑی مالکان پر 10000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا،ڈی جی عاصم جاوید کے مطابق جدید لیکٹوسین مشین کے زریعے ٹیسٹ کرنے پر دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ اور نیچرل فیٹس کی کمی پائی گئی،انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں کو ملاوٹ سے پاک،صاف ستھری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے مشن پر مسلسل کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دودھ ایک بنیادی غزا ہے جسے بچے اور بڑے سب استعمال کرتے ہیں،اس میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کے مجرم ہیں اور ہرگز رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کرے اور ملاوٹ کرنے والے معاشرے کے ناسوروں کی نشاندہی کرے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں