آٹھویں تھل جیپ ریلی 9 نومبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی، شیڈول جاری

بدھ 25 اکتوبر 2023 13:21

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) آٹھویں تھل جیپ ریلی 9 نومبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی، شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیڈ محمد والہ کے ریت ٹیلوں سے شروع ہونے والی تھل جیپ ریلی 9 نومبر سے 12 نومبر 2023 تک جاری رہے گی، تھل جیپ ریلی کے پہلے روز 9 نومبر کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، میڈیکل چیک اپ، تھل جیپ ریلی کے دوسرے روز 10 نومبر کوالیفائنگ رائونڈ ہوگا اور 11نومبر کو سٹاک کیٹگری ریس ہو گی، 12 نومبر کو موڈیفائیڈ وہیکل اینڈ وومن کیٹگری ریس اور شام کو تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔

آٹھویں تھل جیپ ریلی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے تعاون سے کرائی جارھی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ ڈاکٹر عابدہ فرید کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں