کمشنر ڈی جی خان نے تھل جیپ ریلی کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح کیا

جمعہ 10 نومبر 2023 21:18

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2023ء) 8ویں تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راونڈ مکمل ہو چکا ہے۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے 8ویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری اور اے ڈی سی ریونیو مظفرگڑھ عابدہ فرید اور ڈی پی او مظفرگڑھ سید حشنین حیدر بھی موجود تھے۔

کمشنر ناصر محمود بشیر نے گاڑی کو ٹریک پر روانہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ثقافتی رنگوں کی بہار نظر آئی،جھومر پارٹی نے علاقائی رقص پیش کیا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں زین محمود نے پہلی پوزیشن حاصل کی،زین محمود نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 46 سیکنڈ میں طے کیا۔دوسری پوزیشن فیصل شادی خیل نے حاصل کی،فیصل شادی خیل نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 48 سیکنڈ میں طے کیا، تیسری پوزیشن میر نادر مگسی نے حاصل کی،میر نادر مگسی نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 50 سیکنڈ میں طے کیا۔آصف فضل چوہدری اور صاحبزادہ سلطان نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے،جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 91 مرد اور 3 خواتین ریسرز نے حصہ لیا۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں