ایتھنز، پولیس سے جھڑپیں، مظاہرین نے کئی گاڑیوں ، کچرہ کنڈیوں کو آگ لگا دی

بدھ 8 اپریل 2015 12:28

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں پولیس سے جھڑپوں کے بعد مظاہرین نے کئی گاڑیوں اور کچرہ کنڈیوں کو آگ لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونان کے دارلحکومت ایتھنز کی سڑکیں اس وقت میدان جنگ بن گئیں جب مظاہرین کا ایک گروپ جیلوں کی ہائی سیکیورٹی کیخلاف احتجاج کر رہا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ مخالف ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھر اور پیٹرول بموں سے حملے کئے جبکہ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور کئی کاروں اور کچرہ کنڈیوں کو آگ لگا دی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں