پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ کی بڑی کارکردگی60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا

بدھ 1 مئی 2024 16:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ کی بڑی کارکردگی60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔تھانہ سٹی شاہکوٹ میں مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد۔ ترجمان ننکانہ پولیس کے مطابق ڈکیتی، راہزنی اور چوری سمیت 63 مقدمات میں 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

6 مختلف ڈکیت گینگز کے 30 ملزمان کو گرفتار کر کے نقدی وغیرہ برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ننکانہاور DSP سرکل سانگلہ محمد اعظم نے مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا برآمدہ مال میں موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ وغیرہ شامل تھے۔ چھینا ہوا اور چوری شدہ مال واپس ملنے پر اصل مالکان نے ننکانہ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن کے مطابق عوامی جان و مال کے تحفط میں دن رات کوشاں ہے۔لاکھوں روپے مالیت کی ریکوری عوام کو لوٹانا ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ضلعی پولیس عوامی رابطہ مہم کو بہتر بنانے کے لیے مثالی کارکردگی یقینی بنا رہی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں