پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، ہاریوں اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے،تنویر سلمون خاں

پاکستان کی معاشی ترقی میں محنت کشوں کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا،رہنما پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کی گفتگو

بدھ 1 مئی 2024 16:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما تنویر سلمون خاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، ہاریوں اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی میں محنت کشوں کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا،پیپلز پارٹی کے نمائندگان نے اسمبلیوں کے اندر اور باہر مزدور کے حق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے،عالمی لیبر ڈے کے موقعہ پرانہوں نے کہا کہ لیبرڈے منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی، پاکستان کے مزدوروں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ نظا م نے شگاگو کے احتجاجی نہتے مزدوروں کو لہو میں غرق کیا،اشتراکی نظام نے مزدوروں کو دھوکہ دیا اسی وجہ سے سرمایہ دارانہ نظام محنت کشوں کا خون ہی نہیں ہڈیوں کا رس بھی چوس لیتا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں